بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹک ٹاک میں کس قسم کی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور کس قسم کے مواد کی اجازت نہیں ،پاکستانی صارفین کے لئے گائیڈ لائنز جاری

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ) مختصر دورانیے کی ویڈیوز کا ممتاز عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) بتدریج پاکستان میں مقبول ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ تفریح اور تخلیقی اظہار کے لیے جگہ کی فراہمی ہے۔ اِس کے استعمال کرنے والے جہاں ٹک ٹاک پر کنٹنٹ تخلیق کرتے ہیں وہیں اِس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ استعمال کرنے والوں کو محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرے۔ اپنی ذمہ داری پورا کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے ،

اردو زبان میں بھی، تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جو پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو مددگار ثابت ہوں گی اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنے میں معاون ہوں گی۔یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز ، استعمال کرنے والوں کو، عمومی راہنمائی فراہم کرتی ہیں کہ اِس پلیٹ فارم پر کس قسم کی ویڈیوز کی اجازت ہے اور کس قسم کی ویڈیوز کی اجازت نہیں ہے تاکہ ٹک ٹاک کو تخلیقی صلاحیت کے اظہار اور تفریح کے لیے محفوظ بنایا جا سکے اور اْن پر مقامی قوانین اور روایات کے مطابق عمل کیا جا سکے۔ ٹک ٹاک کی ٹیموں نے ایسا کنٹنٹ ہٹا دیا ہے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف تھا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیا ہے جو شدید یا مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔کنٹنٹ ماڈریشن ( Content moderation) پالیسیوں، ٹیکنالوجیز اور ماڈریشن اسٹریٹیجز( strategies moderation ) کے اشتراک سے کی جاتی ہے تاکہ مسائل پیدا کرنے والے کنٹنٹ اور اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جاسکے ،اْن کا جائزہ لیا جا سکے اور مناسب سزائیں دی جاسکیں۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹک ٹاک کے سسٹم خود کار طریقے سے کنٹنٹ کی مخصوص اقسام کی نشاندہی کرتے ہیں جو ممکن طور پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف ہوں اور اس طرح فوری طور پر ایکشن لینے کے قابل بناتے ہیں تاکہ ممکن نقصان کو کم کیا جا سکے۔یہ سسٹم ایسی چیزوں پر توجہ دیتے ہیں جن کا ایک مخصوص پیٹرن ہو یا ان میں رویوں سے

متعلق سگنل موجود ہو تاکہ ممکن طور پر خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کی نشاندہی کی جا سکے۔کنٹنٹ ماڈریشن کے حوالے سے آج کی ٹیکنالوجی اس قدر جدید نہیں ہے کہ کوئی بھی پلیٹ فارم ، اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے،صرف اْس پر انحصار کر سکے۔مثال کے طور پر، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ کوئی کنٹنٹ ، مثلاً مزاح، گائیڈ لائنز کے خلاف تو نہیں ، اُس کا سیاق و سباق اہم ہوتا ہے۔لہٰذا، ٹک ٹاک کے پاس تربیت یافتہ ماڈریٹرز

کی ٹیم موجود ہے جو کنٹنٹ کا جائزہ لینے اور اْسے ہٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ بعض معاملات میں، یہ ٹیم تیاری کے مراحل میں موجود کنٹنٹ یا خلاف ورزی کا انداز رکھنے والے کنٹنٹ، مثلاً خطرناک چیلنجز یا نقصان دہ غلط اطلاعات،کو ہٹا دیتی ہے۔ماڈریشن کے لیے ٹک ٹاک کی ٹیم ایک اور طریقہ بھی استعمال کرتی ہے جس میں اس کے استعمال کرنے والوں کی جانب سے موصول ہونے رپورٹیں استعمال کرتی ہے۔اس کے لیے ایپ کے اندر ہی ایک سادہ رپورٹنگ فیچر موجود ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے ممکن طور پر غیر مناسب کنٹنٹ یا اکاؤنٹ کے بارے میں ٹک ٹاک کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…