نریندر مودی کے ہاتھ کاٹ کر ہی پاکستان کی شہ رگ کو آزاد کرانا ہو گا، دبنگ اعلان

6  اگست‬‮  2020

نارنگ منڈی ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری مسلمانوں کو بھارت نے ایک سال سے لاک ڈائون کر کے قید کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر بہت بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے ، بھارت مسلمانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے ہمیں نریندر مودی کے ہاتھ کاٹ کر ہی پاکستان کی شہ رگ کو آزاد کرانا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں دوبارہ اٹھایا جائے بھارت کے اقتصادی بائیکاٹ کی قرار داد بھی پیش کی جائے تاکہ بھارت پر موثر دبائو ڈالا جا سکے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عائد لاک ڈائون فوری ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو قوم نے حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی برسی منا ئی ۔ا نہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں بھارت سے اسی زبان میں بات کرنی ہو گی جو زبان بھارت آزاد کشمیر کے بارے میں استعمال کرتا ہے جبکہ بھارت میں آباد ہندوئوں کو کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے کشمیر کے ڈومیسائل دئیے جا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی بھارتی اقدامات کے خلاف پوری دنیا میں مودی سرکار کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے کشمیر کاز کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت نے سلامتی کونسل میں بھارت کو بلا مقابلہ ممبر بننے میں مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں ہے جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے انہیں مسلط کیا گیا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے ملک کو داخلی و خارجی مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے اس سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اگر مسئلہ کشمیر کو امہ کا مسئلہ نہیں سمجھتی تو ہمیں بھی تنظیم کو چھوڑ دینا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…