فیصل آباد (آن لائن)گھریلو حالات کی ستائی دو خواتین سمیت 3 افراد نے زہر نگل کر زندگی سے منہ موڑ لیا، نعشیں ورثاء کے حوالے، ناگہانی اموات پر کہرام برپا۔ آن لائن کے مطابق ماموں کانجن کے چک 499 گ ب کی 20سالہ مریم بی بی نے شوہر بلال سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال
لے جایا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گئی، علاوہ ازیں باوا چک کی 32 سالہ تاج بی بی زوجہ خالد نے بھی حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی سے منہ موڑ لیا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 29 سالہ نواز نے بھی کالاپتھر نگل کر موت گلے لگا لی، الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔