جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

یوم استحصال کشمیر ،نماز فجر کے بعد مساجد میں کشمیر ، فلسطین کے مظلوموں کیلئے دعا کی جائے گی، مولانا طاہر اشرفی

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)5 اگست کو ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا، نماز فجر کے بعد مساجد میں کشمیر ، فلسطین کے مظلوموں کیلئے دعا کی جائے گی اور ملک بھر میں اجتماعات ، کانفرنسیں اور مظاہرے کیے جائیں گے،جمعۃ المبارک کو یوم سیدنا عثمان غنیؓ کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردادیں منظور کی جائیں گی ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل

وصدر دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ،مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا عبد الحکیم اطہر، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا عمار بلوچ مولانا شعیب بخاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک سال کا عرصہ گذر گیا ، عالمی دنیا کی خاموشی اور بے حسی افسوسناک ہے۔ کشمیری مظلوموں کی تائید و حمایت کیلئے پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور پاکستانی عوام یوم استحصال کشمیر منائے گی ، مساجد میں نماز فجر کے بعد کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں ہوں گی۔ ملک بھر میں مظلوم کشمیریوں کی تائید و حمایت میں اجتماعات ہوں گے اور ہندوستانی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر آئی اوسی اور اقوام متحدہ کو عملی کردار ادا کرنا ہو گا، مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندو ا?بادکاری کرنے کی سازش کر کے خطہ کو آگ میں ڈال رہی ہے۔ ہندو آباد کاری کومقبوضہ کشمیرمیں روکنا عالمی قوتوں کی ذمہ داری ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…