پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سری نگر سوشل میڈیا یا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا، لیگی رہنما احسن اقبال کی حکومت پر شدید تنقید

datetime 2  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارروال (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر سوشل میڈیا یا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت عملی اقدامات کرے۔احسن اقبال نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلائے اس کے علاوہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں دوبارہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔انہوں نے مطالبہ

کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں۔احسن اقبال نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کی سلامتی کونسل میں بلا مقابلہ ممبر بننے میں مدد کی۔لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت جتنی کلبھوشن یادیو کے حقوق کے لیے سرگرم ہے، اتنی اگر مقبوضہ کشمیر کے حقوق کے لیے ہوتی تو وہ آزاد ہو جاتا۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت نے ایک خصوصی آرڈیننس جاری کیا، اس کی حکومت کو کیا ضرورت تھی؟

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…