جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

عیدالاضحی پر سستے داموں آٹے کی فراہمی، اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ خوراک نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر عید الاضحی کیلئے سستے داموں آٹے کا خصوصی کوٹہ ریلیز کردیا ۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر محمد زبیر نے صوبے بھر میں سرکاری کوٹے کے مطابق آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر کے صوبے بھر میں بیس کلو آٹے کے تھیلے

کی 860 روپے میں فراہمی کیلئے سیل فوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر محکمہ خوراک کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو سستے داموں آٹے کی فراہمی ممکن ہو اور اگر کوئی سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اسی طرح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے محکمہ خوراک کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر اور تسبیح اللہ نے چھٹی کے روز بھی مختلف فلور ملز اور آٹا ڈیلروں کے ساتھ آٹے کے نرخ چیک کئے اور سرکاری نرخ کے مطابق ترسیل کی نگرانی کی اور فلور ملز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے آٹا ڈیلروں کو متنبہ کیا کہ محکمہ خوراک کے افسران عید الاضحی کے دوران بھی آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیں گے اور سرکاری نرخ سے تجاوز کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ محکمہ خوراک نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر عید الاضحی کیلئے سستے داموں آٹے کا خصوصی کوٹہ ریلیز کردیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…