اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

میں اپنی 7نسلوں کی وضاحت دوں گا ، بلاول بھی7نسلوں کا حساب دیں ، مشیر داخلہ پی پی پی چیئرمین پر برس پڑے ، کھلا چیلنج کر دیا 

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ میں اپنی وصیت لے آؤں گا، بلاول اپنی وصیت بھی لے آئیں جس کے ذریعے انہیں چیئرمین شپ ملی۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے بلاول کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ملک میں رہے ہیں

اور نہ قوانین کا پتا ہے، منتخب لوگوں کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہوتے ہیں۔شہزاد اکبر کے مطابق ان کی بیوی کے نام ایک جائیداد ہے جو انہیں والد کی طرف سے ملی، پارلیمنٹ میں بلاول کودعوت دوں گاآئیں اوربات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی 7نسلوں کی وضاحت دوں گااوربلاول بھی دیں، بلاول بھٹو بھی اپنی 7 نسلوں کاحساب کتاب دستاویزات کیساتھ دیں، نیب کی گرفتاری اورضمانت کے قانون پرکنفیوژن پھیلائی گئی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کا قانون سپریم کورٹ کی اسکروٹنی سے گزر چکا ہے، نیب کی 90 دن کی حراست قوم کوگمراہ کرنے کیلئے کی جاتی ہے، نیب کے قانون میں کوئی خرابی نہیں ہے۔مشیر داخلہ نے کہاکہ پریکٹس میں خرابی ہوسکتی ہے نیب قانون میں خرابی نہیں ہے، اپوزیشن نے جو ترامیم دیں وہ سب اپنی ذات کیلئے ہیں، اپوزیشن کی ترامیم مان لی جائیں توزرداری کاکیس ختم ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…