جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول ؐکے ساتھ خاتم النبین لکھا جائیگا،گورنر سے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کرنے کا مطالبہ

datetime 29  جولائی  2020 |

لاہور (آن لائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ بنیاد اسلام سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد، علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر گورنر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیینؐ لکھا جائیگا، تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اس مو قع پر حافظ بابر فاروق رحیمی،حافظ قسیم شیخوپوری،میاں عبدالرشید قمر،قیم الٰہی ظہیر،رانا شاہد محمود د دیگر بھی مو جود تھے۔ خطا ب کر تے ہو ئے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے مزید کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم مذہبی ہم آہنگی کی مثال ہے،ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے، اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پاکستان اسلام۔کے نام پر بنا اس کی بقا بھی اسلام کے نظام میں ہے،ہم تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت اور اس اقدام پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ازواج مطہراتؓ،صحابہ کرامؓ، اہل بیت رضوان اللہ علہیم اجمعین کی ناموس کے تحفظ کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا۔ملک میں سب نظام ناکام ہو چکے ہیں ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام نا فذ کیاجائے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد، علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر گورنر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیینؐ لکھا جائیگا، تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس مو قع پر حافظ بابر فاروق رحیمی،حافظ قسیم شیخوپوری،میاں عبدالرشید قمر،قیم الٰہی ظہیر،رانا شاہد محمود د دیگر بھی مو جود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…