جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ملازمتیں، جرمنی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی، اہم اعلان کر دیا

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کورونا کے باعث بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی بحالی کیلئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔بدھ کو بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری اور جرمن سفیر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت جرمنی اوورسیز پاکستانیز کی بحالی کے لیے 3 ملین یورو امداد دے گا اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قائم سہولتی مرکز کو تکنیکی معاونت دی جائے گی۔ اس موقع پر جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی پاکستانیوں کو دوبارہ ملازمتوں کے حصول میں مدد دے گا، پاکستانیوں کی تکنیکی ٹریننگ میں جرمنی مدد کرے گا اور نوجوانوں کو ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں ٹریننگ دی جائے گی جب کہ انہیں جرمن زبان کا کورس بھی کروایا جائے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کو چھوٹے کاروباری قرضے فراہم کیے جائیں گے۔پاکستانیوں کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے،جرمنی کی 3 ملین یوروز کی امداد تکنیکی ٹریننگ اور کاروبار میں آسانی کے لیے استعمال ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی اور بیرون ملک سے آنے والوں کو چھوٹے کاروباری قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ کورونا کے باعث بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی بحالی کیلئے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔بدھ کو بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری اور جرمن سفیر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…