منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پی پی رہنما کی ایماء پر220 ایکٹرمچھلی فارم پر  قبضے کی کوشش، تھانے میں مقدمہ درج کرنے سے انکار 

datetime 28  جولائی  2020 |

سجاول (این این آئی) سابق ضلعی ناظم پی پی رہنماشفقت شیرازی کی ایماء پر فش فارم پر قبضے کی کوشش، فائرنگ اور سامان لوٹنے کامقدمہ سجاول تھانے پر درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی ہے، سندہ بارکونسل کے رکن غلام رسول سوھونے گذشتہ روز سجاول تھانے پر گناہ نمبردوسودس مقدمہ درج کرایاتھاکہ اس کی دوسوبیس ایکٹرمچھلی فارم پر

کاپائی برادری کے سات معلوم اور آٹھ دس نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے سامان لوٹ لیامذکورہ کاروائی شفقت شیرازی کے کہنے پر کی گئی۔ بعدازاں تھانے پر مقدمہ درج کرنے سے انکارپر عدالت سے رجوع کرکے مقدمہ درج کرایاہے، ایس ایچ او آفتاب جاگیرانی سے معلوم کیاگیاکہ اس ضمن میں کوء کاروائی ہوئی ہے یانہیں تو انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی ہے اور معاملہ عدالت میں ہے، واضع رہے کہ ایڈوکیٹ غلام رسول سوھو جو خاتون پی پی ایم پی اے ھیرسوھوکے چچاہیں انہوں نے اپنے فش فارم پر مسلح قبضے کرانے کی کوشش کے خلاف سجاول میں احتجاج بھی کیاتھاجس میں سندہ بارکونسل کے صدر،وکلا، بدین، سجاول،ٹھٹھہ، ٹنڈومحمد خان،حیدرآباد کے وکلاء بھی شریک ہوئے اور انہوں نے فوری طورپر شفقت شیرازی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جبکہ مقدمے کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیابعدازاں عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیاگیا۔ وکلاء کے احتجاج کے بعد شیرازی گروپ کی جانب سے سابق ضلعی ناظم شفقت شاہ کی حمایت اور ایڈوکیٹ غلام رسول سوھو کے خلاف مختلف شہروں میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کرکے وکیل ایڈوکیٹ غلام رسول سوھو پرقبضے کے الزام عائد کئے گئے۔ اس طرح معاملہ طول پکڑگیا۔ادھر شفقت شیرازی اس سے قبل اپنے موقف میں کہتے رہے ہیں کہ سوھوبرادری سے ان کی دیرینہ دشمنی ہے اور تصادم میں ان کے دو عزیز بھی قتل ہوچکے ہیں،  سوھواور کاپائی برادری کے درمیان حالیہ مچھلی فارم والے واقعے سے انکا تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب سے پولیس کی جانب سے ان کے نام کو ایف آئی آر میں ڈالنے سے انکارکیاگیاتھا،تاہم عدالتی حکم پر مقدمے میں انکا نام شامل کیاگیاہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…