بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع،  معالجین کی ہسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ میاں نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا، معالجین کی ہسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں تازہ ترین رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ میں نواز شریف کو کرونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں ۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کا اس کرونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورزش کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اپنی رہائش گاہ علاج گاہ کے قریب رکھیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019 اور 13 جنوری , 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل 2020 ء کو بھی ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…