منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اتفاق رائے سے اپنے اپنے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا

datetime 28  جولائی  2020 |

پشاور(این این آئی)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ( پین) اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اتفاق رائے سے اپنے اپنے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، نجی تعلیمی ادارے15 اگست سے جبکہ وفاق المدارس بہت جلد اپنے ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کریگی۔ دونوں تنظیموں نے مستقبل میں بھی اشتراک کار پر اتفاق کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

پشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ دائودزئی، جنرل سیکرٹری سید انس تکریم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد نے کہاکہ آج جب زندگی کے تمام شعبہ جات کھل چکے ہیں اور کورونا وبا کی شدت اور متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آگئی ہے ایسی صورت میں تعلیمی ادارے خوا ہ عصری ہیں یا دینی ،مزید بند رکھنا مناسب نہیں یہ بیماری نہ اتنی جلدی ختم ہوگی نہ ہی مستقبل قریب میں کوئی ویکسین کی امید ہے لہذا حکومت کو خود احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرنا چاہئے تھا تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو۔پرائیویٹ ایجوکیشن کے جنرل سیکرٹری سید انس تکریم نے کہاکہ حکومت کی طرف سے تیسری دفعہ تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ میں توسیع اور 15 ستمبر کے اعلان پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اسلئے مجبورا ہمیں خود اعلان کرنا پڑاہم نے ازخودایس اوپیزپرعمل درآمد کیلئے ہدایات اداروں کوجاری کردیئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزرا ،وزیراعلی،وزیرتعلیم سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔سید انس تکریم نے کہا کہ سول سوسائٹی، وکلا برادری، تاجر اور سیاسی پارٹیوں کو ھمارا ساتھ دینا چاہئے۔وفاق المدارس االعربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے کہا کہ

جب منڈیاں ،شادی ہال، بازار ،شاپنگ مال اور پبلک ٹرانسپورٹ تک کھل گئے تو پھر تعلیمی ادارے بند رکھنیکا کیا جواز باقی رہتا ہے ؟ انہوں نے نے کہا کہ انشااللہ پندرہ اگست کو تمام نجی ادارے کھولے جائینگے ۔ جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان بھی جلد مدارس کھولنے کا باقاعدہ اعلان کریگی ۔دونوں تنظیمات کے قائدین نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلی اپنے وعدے کے مطابق تین وزرا پرمشتمل کمیٹی کی

سفارشات کو منظرعام پرلائے اس موقع پر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے رہنمائوں نے وفاق المدارس کے تحت بہترین انداز میں امتحانات لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور وفاق المدارس کے درمیان مستقل بنیادوں پرورکنگ ریلیشن شپ کانظام قائم کیاجارہاہے۔ پریس کانفرنس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان نجی تعلیمی اداروں کے مطالبات کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…