ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارات گئے لاہور شہر کے تین گھنٹے طویل دورے کے بعد بڑا ایکشن،کتنے افسر معطل اور کتنے تبدیل ، لبرٹی کے قریب پارک میں سوئےہوئے افرادکیلئے کیا ہدایت جاری کر دیں

datetime 28  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے3گھنٹے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بغیر سکیورٹی تھانوں پر چھاپے مارے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیااور عیدالاضحی کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزداربغیرپیشگی اطلاع رات گئے شہر کے دورے پر نکلے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر ی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لبرٹی کے قریب پارک میں سوئے ہوئے بعض افراد کو پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی اوراسی وقت ڈپٹی کمشنر لاہور کو فون کر کے ان افراد کو پناہ گاہ شفٹ کرنے کیلئے ہدایات دیں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں عید الاضحی کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمدکیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے بعض مقامات پر کوڑا کرکٹ دیکھ کر برہمی کا اظہارکیا اورلاہورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو فون کر کے کوڑا کرکٹ اٹھانے اورشہر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبرگ،شادمان، لبرٹی، جیل روڈ، شملہ پہاڑی ایمپرس روڈ، سرکلرروڈ،ریلوے سٹیشن اور دیگر علاقوں کا بغیر اطلاع دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تھانہ مغلپورہ اور تھانہ شادمان پر چھاپے مارے،عملے کی حاضری اورتھانوں کا ریکارڈ چیک کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانوں کے حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانوں میں صفائی کی خراب صورتحال پر عملے کی سرزنش کی اورہدایت کی کہ تھانوں میں صفائی بہتر بنائی جائے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانوں میں موجود لوگوں سے بھی ان کے مسائل پوچھے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرنٹ ڈیسک کا بھی دورہ کیااورعملے سے حوالات میں بند ملزمان اوران پر الزامات کے حوالے سے استفسار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے روزنامچے کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیااور پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسافروں سے ان کے مسائل اور پناہ گاہ میں سہولتوں کے

بارے دریافت کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسافروں سے پناہ گاہ میں ملنے والے کھانے کے معیار کا بھی پوچھا۔مسافروں نے پناہ گاہ میںسہولتوں اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرناہماری ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی۔ اچانک دوروں سے اصل زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔شہری مسائل کے حل کے لیے ایسے وزٹ آ ئندہ بھی کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تین گھنٹے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوپر روڈ،منٹگمری روڈ،ایبٹ روڈ،ایمپرس روڈ،ریلوے سٹیشن روڈ،مغلپورہ لنک روڈ،گڑھی شاہو روڈ، باغبانپورہ، کینال روڈ ،جیل روڈ،گلبرگ مین بلیووارڈاوردیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ اورتھانہ شاد مان کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں شہری سہولتوںکا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ میںصفائی کے ناقص انتظامات اوروہاں موجود لوگوں کی شکایات پربرہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر میں ضروری سہولتوںمیں فقدان ،صفائی کے ناقص انتظامات اوردیگر سہولتوں پرکمی پر سخت ایکشن لیا اوربعض

افسروں کومعطل کردیاگیا ہے جبکہ بعض افسروں کو تبدیل کیاگیا ہے اوربعض افسروں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج اورایس ایچ اوتھانہ مغلپورہ طاہر کومعطل کردیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید اورایس پی سول لائنزصفدر رضا کاظمی کی

کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشرکومعطل کردیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر شاہد نیازکی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیاہے،اسی طرح ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کو عہدے سے

ہٹا کر او ایس ڈی بنادیاگیا ہے جبکہ میونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر اینڈ سروسز)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورانورساجدکو معطل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اورڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال کی کارکردگی پر بھی اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن (ر) حماد رضا کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ

جو کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا۔میں نے رات لاہور شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔تین گھنٹے تک صفائی کی صورتحال،سٹریٹ لائٹس اوردیگر شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔تھانوں میں گیااور لوگوں کے مسائل سنے۔ پناہ گاہ میں بھی مقیم لوگوں سے ملا اوران کے مسائل کا جائزہ لیا۔جہاں کمی اورکوتاہی نظر آئی ،وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی گئی ہے ۔میں آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کروںگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…