بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کووزیراعظم ہائوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے‘وزیر اعظم کو وارننگ دیدی گئی

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کی ہر بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ تاری کردیتی ہے،ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آنے والے ہر محاذ کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں،ووٹ چور اور چور دروازے سے مسلط ہونے والے

ہر بحران پر ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ نوازشریف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے،نوازشریف نے 126دن کٹھ پتلیوں کی لوٹ مار،جلا گھیرا اور انتشار پسندی کو صبر و تحمل سے برداشت کیا۔126دن پاکستان کے دارالحکومت کو یرغمال بنانے والے آج اپوزیشن کی اے پی سی خوفزدہ کیوں؟۔اپوزیشن جماعتیں قوم کو تبدیلی کے عذاب سے بچانے کیلئے مل بیٹھ رہی ہیں۔عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہائوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے۔جو شخص 45لوگوں کی کابینہ کنٹرول نہیں کرسکتا وہ 22کروڑ کا ملک کیسے چلاسکتا ہے۔دھرنوں،احتجاج اور بند کمروں کی پیداوار جماعت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔کشمیر کے سفیر بننے والے آج بھارتی جاسوس کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔کلبھوشن کا وکیل بن کے عمران نیازی نے ہزاروں شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ کلبھوشن کی دہشتگرد کاروائیوں سے سینکڑوں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔نوازشریف کو مودی کا یار کے طعنے دینے والے آج مودی کو بار بار کالز کر رہے ہیںلیکن مودی ان کے کالز کا جواب دینے کو تیار نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…