اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر آنے والے 8 دنوں میں صورتحال بہتر رہی تو ممکنہ طور پر یہ آخری لاک ڈاؤن ہو گا۔ پاکستان پر اللہ کی خاص عنایت ہے۔ انشاء اللہ بہت امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں بعد اچھی خبر سامنے آئے گی۔بہتر پوزیشن میں ہونگے تو سب کچھ کھول دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں وبا ختم نہیں ہوئی، آج 172 کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کیا۔ ہمیں آئندہ احتیاط کرنا ہوگی۔ مارکیٹوں میں رش دیکھ کر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، اس لئے مارکیٹس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور مویشی منڈیاں کھلی ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 936 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 865 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 74 ہزار 289 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 397 ہو گئی ہے۔
بلوچستان 11 ہزار 601، اسلام ا?باد 14 ہزار 884، ا?زاد جموں و کشمیر 2 ہزار 34، گلگت بلتستان ایک ہزار 989 اور پنجاب میں 92 ہزار 73 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کیاسپتالوں میں 233 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 943 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔