منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اور نیب اتنے ملین ڈالر کی رقم دینے میں ناکام رہے، نیب کیخلاف مقدمہ جیتنے والی فرم نے پاک کرکٹ اثاثوں پر قبضے کی دھمکی دیدی

datetime 27  جولائی  2020 |

لندن (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) سے مقدمہ جیتنے والی آئزل آف مین رجسٹرڈ براڈشیٹ ایل ایل سی نامی فرم نے پاکستان کرکٹ کے اثاثوں پر قبضے کی دھمکی دیدی۔لندن میں نیب کے خلاف مقدمہ جیتنے والی کمپنی براڈشیٹ ایل ایل سی کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ایک خط بھیجا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان اور نیب، ایوارڈ کی 33 ملین ڈالرسے زائد رقم ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے

پیشہ وارانہ بیلفس کو ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت‘ کی گئی ہے اور ان کی کارروائی دو روز میں شروع ہوجائے گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر بیلفس نے پاکستان ٹیم کا سامان ضبط کیا تو ٹیم کے لیے مشکل صورت حال پیدا ہوجائے گی۔خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے میزبان ملک سے 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔واضح رہے کہ نیب 2018 میں لندن کی بین الاقوامی مصالحتی عدالت میں املاک ریکور کرنے والی فرم ‘براڈ شیٹ’ کے خلاف مقدمہ ہار گیا تھا جس کے نتیجے میں اب نیب کو 60 ملین ڈالر (سوا 8 ارب روپے سے زائد) رقم ادا کرنا ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں برطانیہ اور امریکا میں کم وبیش 200 پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ لگانے کیلئے آئزل آف مین رجسٹرڈ براڈشیٹ ایل ایل سی نامی فرم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور اس سلسلے میں آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور لیفٹیننٹ جنرل اکبر کو بطور خاص ہدف بنایا گیا تھا اس معاہدے کے تحت مقررہ اہداف سے وصول شدہ رقم میں سے 20 فیصد کمپنی کو ادا کی جانی تھی، تاہم کسی بھی الزام کا ثبوت نہیں ملا اور ایک عشرے کے دوران برطانیہ سے ایک روپیہ بھی واپس نہیں لایا جاسکا۔ذرائع کے مطابق ان اخراجات سے ہٹ کر براڈ شیٹ کمپنی فیصلہ اپنے حق میں آنے کے بعد نیب سے قانونی چارہ جوئی

اور کیس کے اخراجات کی مد میں مزید ایک کروڑ امریکی ڈالر کا دعویٰ بھی کرے گی جبکہ سود کی مد میں 7 فیصد بھی وصول کرنا چاہے گی۔دوسری جانب اگرچہ براڈ شیٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی لیکن براڈ شیٹ کمپنی العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا اور جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد مزید 60 لاکھ امریکی ڈالر کا دعویٰ بھی کریگی کیونکہ فرم نے سب سے پہلے کیس پر کام شروع کرکے نیب کو شریف خاندان کے خلاف دستاویزات فراہم کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…