اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا جس سے معیشت کا پہیہ تیز گھومے گا۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے
کہا کہ اس منصوبے سے عوام کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات کے ذریعے سہولتیں دی گئی ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔