منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

گوادر بندرگاہ سے پہلی بارتجارتی سامان کی ترسیل شروع، سی پیک روٹ سے سامان پڑوسی ملک روانہ

datetime 26  جولائی  2020 |

گوادر(این این آئی)گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی۔پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلا کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی ہے، 15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے

گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا ہے۔ دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…