جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز،کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کا حکم، تہلکہ خیز اعلان

datetime 26  جولائی  2020 |

پشاور(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہاہے کہ عید الاضحی کے بعد حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔سلیکٹیڈ حکمرانوں نے دو سال میں ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا۔ملکی معیشت اور اقتصادی بدحالی نے تحریک انصا ف کا ایجنڈا واضح کر دیا ہے۔کارکن انتخابات کے لئے تیاریوں میں تیز ی لائیں۔وہ ضلع مردان کے دورے کے موقع پر مجلس عاملہ کے

اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ دیگر مقررین میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش،سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی،ضلعی جنر ل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سلیم حلیمی،مولانا قیصر الدین شامل تھے۔مقررین نے کہاکہ حکمران جماعت کے غیر سنجیدہ اقدامات نے سات سال صوبہ خیبر پختونخوا اور دو سال میں مرکز کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیا ہے۔حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی فنڈز موجود نہیں ہے۔مافیاز کو ہر قسم کی چھوٹ دیدی گئی ہے اور وہ بھی دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ختم کرنے والوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔عمران خان جب بھی کسی چیز کا نوٹس لیتے ہیں تو اگلے دن اسکی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اشیاء خور د ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے اور حکمرانوں نے اس پر چھپ سادھ لی ہے۔آٹا اور چینی سمیت دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے اور کوئی پو چھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو حکومت کے خلاف نکالنا ہو گا۔حکومت جس سمت میں جارہی ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ایک سال بعد پاکستان معاشی لحاظ سے دنیا کاکمزور ترین ملک ہوگا اور کوئی بھی ملک قرضہ نہیں دے گا اور عوام اپنا

خون بھیجنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے بعد ملک گیر تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے شاندار اور موثر کردار کی وجہ سے عوام کا رخ جمعیت علماء اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کارکنوں اور جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ویلج و نائبرڈ ہو ڈ کونسلوں میں انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…