منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبین حضرت سیدنا محمدؐ لازمی لکھا جائے گا،پرویز الٰہی نے خوشخبری سنا دی

datetime 26  جولائی  2020 |

لاہور(آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ، علامہ گلفام ہاشمی سے تحفظ بنیاد اسلام بل کے متعلق ٹیلیفون پر مشاورت کی ہے۔ اس موقع پرویزالہی کا کہناتھاکہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لازمی لکھا جائے گا۔تمام حضراتِ اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات (امہات المومنین) تمام صاحبزادیوں، صاحبزادوں، تمام نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیھا یا رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا۔حضرات اہل بیت اطہار کے ناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے۔اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا مجھ سمیت تمام اسمبلی نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے متفقہ طور پر وہ کتب ضبط کرنے کا حکم دیا جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سمیت اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔یہ ہمارے اہل بیت اطہار سے عشق کا عملی ثبوت ہے۔ہم اہل بیت اطہار اور تمام صحابہ کے غلام ہیں۔ہمارے یا ہماری نسلوں کے ہوتے ہوئے خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تمام خلفائے راشدین، امہات المومنین، اہل بیت اطہار اور اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی نہیں ہو سکتی۔تحفظ بنیاد اسلام بل سے تمام مسالک کے درمیان اتحاد و پیار مزید مضبوط ہوگا۔ چودھری پرویزالٰہی نے علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ، علامہ گلفام ہاشمی سے تحفظ بنیاد اسلام بل کے متعلق ٹیلیفون پر مشاورت کی ہے۔ اس موقع پرویزالہی کا کہناتھاکہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لازمی لکھا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…