منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

تمام اختیارات درپردہ قوتوں کے پاس ہیں، عمران خان اور اس کی پارٹی بے اختیار ہے، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  جولائی  2020 |

کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن سیاہ دن کے طور پریاد رکھا جائے گا، دو سال قبل اسی تاریخ کو انتخابات کے نام پر مداخلت کی گئی اور عوام کے فیصلے کو تبدیل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مطلع العلوم کوئٹہ میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ

25جولائی 2018کو سلیکٹرز نے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالااس لیے اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گاجبکہ اس سے پہلے بھی 5جولائی کو آئین معطل کرکے مارشل لاء لگایا گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں ایک ایسا ڈیزائن بنایا گیا کہ بظاہر تو یہ سول اور جمہوری حکومت نظر آئے لیکن اختیارات درپردہ قوتوں کے پاس ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی ایک خاتون وزیر صاحبہ نے کہا ہے کہ ہم اوروہ ایک صفحہ پر تو کیا ایک سطر پر ہیں حالانکہ ایک سطر پر موجودگی اس وقت تھی جب پرویز مشرف کے مارشل لاء کے انتخابات ہوئے یا ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دور میں جب انتخابات ہوئے تھے وہ اس وقت سطر پر تھے لیکن اس وقت یہ بین السطور میں ہیں اب صورتحال یہ ہے کہ تمام تر اختیارات جو استعمال کئے جارہے ہیں اس میں عمران خان اور اس کی پارٹی بے اختیار ہے مشیروں کی سلیکشن ان ہی سلیکٹرز نے کی ہے جنہوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کو سلیکٹ کیا ہے، جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ حکومت کے دو سال ایام رضاعت کے مکمل ہوچکے ہیں یقینا ان دو سالوں نے ملک کی معیشت ،سیاست، خارجہ پالیسی، کشمیر سمیت دیگر مسائل سمیت مہنگائی وغیرہ کو جنم دیا ہے اس کی بنیادی وجہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینا ہے جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اور رہنما مصلحت سے بالاتر ہوکر تمام معاملات کو

یکسوں رکھ کر میدان میں نکلیں اور عوام کی ترجمانی کریں، انہوں نے کہا کہ ادارے قابل احترام ہیں لیکن ادارے آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں ، جے یو آئی نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے احتجاج کیا جس میں ہم کامیاب رہے ان اداروں نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھیج کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اس غلطی کو مارچ تک ٹھیک کریں گے یہ اعتراف بڑی بات ہے اس لیے چوہدری برادران اب جے یو آئی کی امانت سے عوام کو مکمل آگاہ کریں ایسا نہ ہو کہ ہم مجبور ہوکر خود لب کشائی کریں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…