منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم سے دو سال کا حساب مانگنے والے اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں، مراد سعید نے اپوزیشن کا کچا چٹھا کھول ڈالا

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر تمام کا رکنوںاور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقبول ترین لیڈر عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کی سڑک ذاتی جیب سے بنوائی جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے بیرونی دوروں پر لاکھوں ڈالر خرچ کئے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہم سے دو سال کا حساب مانگنے والے اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں۔

بلاول بھٹو اپنی تقریر لکھنے والے کو تبدیل کریں یا ملکی تاریخ سے آشنائی حاصل کرلیں ۔ ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر تمام کارکنوں اور رہنمائوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 22سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد عوام نے مقبول ترین سیاسی لیڈر کو وزیراعظم چنا ہے۔ عوام عیدالاضحی پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پرچی کو ثبوت بنا کر اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ صحیح معنوں میں احتساب ہوا تو بلاول بھٹو زرداری کو اپنی تعلیمی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔ تاریخ میں سب کچھ درج ہے کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتاتھا۔ ایک دوسری جماعت کا رہنما مزاحیہ اداکار بن سکا نہ ڈاکٹر بن سکا۔ جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء الحق کی سرپرستی میں سیاسی پرورش پانے والے بھی خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکہ میں انٹرویو میں عمران خان کو مذہبی اور دین پسند کہا۔ ماضی کی حکومتیں امریکہ کو کہتی تھیں کہ ڈرون حملے کرتے جائو ہم پارلیمنٹ میں شور کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔ جب راجیو گاندھی 1980میں اسلام آباد آ رہا تھا تو پیپلزپارٹی حکومت نے کشمیر کا بورڈ ہی ہٹا دیا تھا۔ عمران خان نے جرات مندانہ انداز میں اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔ عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کے بیان کو کلبھوشن کے حق میں بھارت نے پیش کیا۔ وفاقی وزیر

مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہتے۔ ان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے ۔ وزیراعظم عمران خا ن نے اپنی ذاتی رہائش گاہ کی سڑک اپنی جیب سے بنوائی۔ جبکہ آصف زرداری نے بطور صدر بیرون ملک دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔ شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کے موقع پر 7لاکھ 5ہزار ڈالر خرچ کئے۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم دورہ نیویارک پر 11لاکھ 15ہزار ڈالر

خرچ کئے۔ جبکہ آصف زرداری نے طور صدر دورہ نیویارک پر 13لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ چینی پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف زرداری کی شوگر ملوں کا ذکر ہے۔ عمران خا ن کی ملک بھر میں کوئی شوگر مل نہیں ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی چوری اور خوردبرد کے بارے میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں ۔ سندھ کی ترقی کا پیسہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے ان کی جیبوں میں منتقل ہوتا ہے۔

پیپلزپارٹی تین نسلوں سے سندھ پر برسراقتدار ہے عوام غربت کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر بھوکے سونے والے محنت کشوں کو پہلی بار سیاست کا مہمان بنایا گیا ملک بھر میں شیلٹر ہومز کی تعداد 200کے قریب ہو چکی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ چین کے ساتھ شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعظم

عمران خان نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ دو سال میں تین بڑے ڈیموں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت نے غریب اور نادار طبقے کے علاج کیلئے صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا۔ ضم شدہ اضلاع سمیت پورے خیبرپختونخواہ کی 100فیصد آبادی کو صحت کارڈ میسر ہونگے۔ صحت انصاف کارڈ کے تحت 10لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔ نوجوان روزگار پروگرام کے تحت ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی

اقدامات کئے گئے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم کے 10ارب درختوں کی کاشت کے منصوبے کی تعریف ہو رہی ہے۔ ماضی کی حکومت میں ترک کمپنی”کارکے” کیس میں پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر جرمانہ ہو اتھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کے ساتھ بات کرکے “کارکے” کا معاملہ حل کرایا۔ تنخواہ دار اور غریب طبقے کے لئے ملک بھر میں ہائوسنگ منصوبہ شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان کی شناخت دنیا بھر میں اب دہشت گردی کی بجائے سیاحت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری یا تو اپنے تقریر لکھنے والے تبدیل کر لیں یا ملکی تاریخ سے آشنائی حاصل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ ہم سے دو سال کا حساب لینے والے پہلے اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…