کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد نیب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف
ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ڈی جی نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحی کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے۔نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے خلاف ریفرنس سندھ روشن کیس میں دائر کیا جائے گا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ 4 جون کو نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلی سندھ سے سوالات پوچھے، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے نیب کے الزامات سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد نیب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔