بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف

datetime 25  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی) مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتہ میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسے سے بڑھ کر 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہو گئی،

جبکہ تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد آلو کی قیمت 62.27 روپے سے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ میں دہی فی کلو قیمت 2 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دودھ، چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا اور کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، جبکہ دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتہ میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسے سے بڑھ کر 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہو گئی، جبکہ تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…