جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما پر جان لیوا حملہ، گاڑی اور پٹرول پمپ پر گولیوں کی بوچھاڑ

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں پر جان لیواحملہ، ملزمان رکن اسمبلی کی گاڑی اور پٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے۔ حملہ کے دوران رکن اسمبلی پٹرول پمپ پر موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نارنگ منڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی

اور پارلیمانی سیکرٹری عمر آفتاب ڈھلوں حسب معمول مریدکے نارووال روڈ پر اپنے پٹرول پمپ پر قائم کیمپ آفس میں موجود تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ گولیاں رکن اسمبلی کی گاڑی اور پٹرول پمپ کی چھت میں جا لگیں تاہم رکن اسمبلی حملہ کے دوران محفوظ رہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔ رکن اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں حلقہ مریدکے سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ کے بہنوئی اور سابق ایم پی اے اعجاز احمد چٹھہ کے داماد بھی ہیں۔ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چودھری احمد نواز ورک، سابق سٹی نائب ناظم چودھری علی مرتضی سرویا، چودھری، خالد محمود ڈھلوں سمیت ضلع بھر کے پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمر آفتاب ڈھلوں پر جان لیوا حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حملہ کے دوران رکن اسمبلی پٹرول پمپ پر موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نارنگ منڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری عمر آفتاب ڈھلوں حسب معمول مریدکے نارووال روڈ پر اپنے پٹرول پمپ پر قائم کیمپ آفس میں موجود تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…