پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

طوطا فال حکومت سے نیب کا سہارا نکل گیا تو اس کا دھڑن تختہ ہو جائے گا،عمران خان کو چاروں آمروں کا امتزاج قرار دیدیا گیا

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیب انتقام اور سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ثابت ہو چکا اسے بند ہونا چاہئے، سپریم کورٹ کے فیصلوں میں روشنی میں نیب کے متعلق چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کے بیانئے کی توثیق ہوئی ہے، عدالتی فیصلوں کے بعد نیب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں، نیب ملک پر بوجھ بن چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ

بلا امتیاز احتساب کا نیا ادارا بنایا جائے، جو حقیقی احتساب کرے۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد سید خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہئے۔طوطا فال حکومت سے نیب کا سہارا نکل گیا تو اس کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔عمران حکومت نے آئین کے بکھئے ادھیڑ کر رکھ دئے ہیں۔این ایف سی کے بعد اب وفاقی منصوبوں کی مد میں صوبوں کے حصے سے رقم کاٹی جا رہی ہے، مولابخش چانڈیو کا کہناتھاکہ عمران خان چاروں آمروں کا امتزاج ہیں یہ ان کے آمرانہ اقدامات نے ثابت کر دیا۔سلیکٹڈ وزیراعظم صوبوں کے حق مانتے ہیں نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلم کرنے کو تیار ہیں۔اور تو اور عمران خان نے جس منشور پر الیکشن لڑا وہ بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔کرپشن اور مافیا کی سہولتکاری اس حکومت کا نصب العین بن چکا ہے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکمران قومی خزانے اور ان کی مالی سہولتکار مافیاز قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔قوم کو لوٹ، دہشتگردوں اور کرپشن کو چھوٹ اس حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔کلبھوشن یادوو کیلئے آر ڈیننس جاری کر کے اسے مسلسل مراعات دئے جا رہے ہیں۔دفتر خارجہ نے تصدیق کہ ہے کہ کلبھوشن کو ایک اور سفارتی رسائی کی پیشکش کی جو قبول نہیں کی گئی۔عمران خان مودی کے یکطرفہ عشق میں مبتلا ہو کر قومی وقار کو دائو پر لگائے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…