اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

وفاقی وزیرعمر ایوب کا اہم ادارے کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف

datetime 23  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔ جمعرات کو شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے پارلیمنٹرینز کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں،ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی

زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میپکو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ دو برس میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،جنوبی پنجاب کے لوگوں کے میپکو کے خلاف تحفظات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں،میپکو کو اپنی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے مطابق بہتر بنانا ہو گا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی میپکو کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا سید فخر امام کا کہنا تھا کہ میپکو کی کارکردگی کو ڈیجیٹائز کر کے ہفتہ وار کارکردگی سامنے لایا جائے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات حقایق پر مبنی ہیں ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کر لیا۔ جمعرات کو شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے پارلیمنٹرینز کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں،ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میپکو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…