اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن سر پر ہیں اور انتخابی مہم اور جوڑ توڑ کا عمل اپنے عروج پر ہے، ایسے میں تحریک انصاف میں د و سابق اہم وزراء نے شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کرنے والوں میں سابق وزیر صحت حاجی گلبرخان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان شامل ہیں۔ دونوں سابق وزراء نے اسلام آباد میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی
اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔اس موقع پر حیدر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے خاتمے،عوام کی فلاح وبہبود اورملکی وسائل کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن متاثرکن ہے،سابق وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن میں گلگت بلتستان کی عوام کا مستقبل پوشیدہ ہے۔ان دو سابق وزراء کے علاوہ دیامر سے آزاد حیثیت میں گزشتہ الیکشن لڑنے والے عبدالعزیز نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف میں د و سابق اہم وزراء نے شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کرنے والوں میں سابق وزیر صحت حاجی گلبرخان اور سابق وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان شامل ہیں۔ دونوں سابق وزراء نے اسلام آباد میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نظام کی تبدیلی کا عملی پروگرام دیا،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابی سے نظام کی تبدیلی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
Saif Ullah Niazi strikes big in Diamer where sitting mla from PMLN on GBLA 17 Haji Haider Khan & Runnerup from GBLA 18 Haji Gulbar Khan joined PTI.#GilgitBaltistan #PTI #Diamer pic.twitter.com/PtuTnv0OZ6
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) July 22, 2020