جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے والے200 ارب ڈالر کہاں ہیں؟قادر پٹیل کے قومی اسمبلی میں چبھتے ہوئے سوالات، مراد سعید کو بھی دھو ڈالا

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ مراد سعید بتائیں انہوں نے 200 ارب ڈالر کہاں چھپا رکھیں گے جو آئی ایم ایف کے منہ پر مارنا تھے؟عمران خان بتائیں مراد سعید میں کونسی اہلیت ہے جسے ایم این اے بنوا دیا ہے؟جمعرات کے روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی میڈیا گفتگو کے رد عمل پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے مراد سعید

میرے چیلنجز سے گھبراگئے ہیں، ایک دن میں تین پرچے دینے والے مراد سعید ہمت کریں اور میرے چیلنجز کا جواب دیں، عمران خان مراد سعید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں،عمران خان اپنی چینی چوری اور آٹا چوری پکڑے جانے پر مراد سعید کو دوسروں پر الزام تراشی کیلئے آگے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مراد سعید میں آخر کون سی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنوادیا؟ سابق صدر زرداری پر مقدمات کی بات کرنے والے مراد سعید اپنے والد کے آسٹریلیا میں جعلی اسٹوڈنٹ ویزے کی گرفتاری کا بتائیں،انہوں نے کہا کہ مراد سعید بتائیں کہ وہ 200 ارب ڈالرز کہاں ہیں جن کا انتخابات سے قبل آپ نے انکشاف کیا تھا،200 ارب ڈالر انہوں نے آئی ایم ایف کے منہ پر مارنا تھے اب کہاں چھپا رکھے ہیں اگر مراد سعید نے 200 ارب ڈالرز کا نہیں بتایا تو میں خود ان کی تلاشی لوں گا۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ مراد سعید بتائیں انہوں نے 200 ارب ڈالر کہاں چھپا رکھیں گے جو آئی ایم ایف کے منہ پر مارنا تھے؟عمران خان بتائیں مراد سعید میں کونسی اہلیت ہے جسے ایم این اے بنوا دیا ہے؟جمعرات کے روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی میڈیا گفتگو کے رد عمل پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنجز سے گھبراگئے ہیں، ایک دن میں تین پرچے دینے والے مراد سعید ہمت کریں اور میرے چیلنجز کا جواب دیں

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…