جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

گیس پیدا کرنیوالے دوسرے بڑے صوبہ میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی،رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن) ملک بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالے دوسرے بڑے صوبہ بلوچستان میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مالی سال 19-2018 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گیس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا صوبہ ہونے کے باوجود بلوچستان میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی۔مالی سال 19-2018 کی سالانہ رپورٹ

کے مطابق ملک میں گیس کے 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد کنکشن دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں یومیہ 20 ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے کی خیبر آئل ریفائنری لگانے کی منظوری دی گئی جس پر 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 19-2018 کے دوران سوئی سدرن نے سندھ میں ٹرانسمیشن لائن میں 24 کلو میٹر کا اضافہ کیا جب کہ 19-2018 کے دوران سوئی سدرن نے گیس ڈسٹری بیوشن میں 660 کلومیٹر اضافہ کیا۔سندھ میں 503 کلومیٹر اور بلوچستان میں 157 کلومیٹر اضافہ کیا گیا جب کہ مالی سال 19-2018 کے دوران سوئی ناردرن نے پنجاب میں گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 6211 کلومیٹر اور خیبر پختونخواہ میں 1570کلومیٹر نیٹ ورک کا اضافہ کیا۔رپورٹ کے مطابق گیس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا صوبہ ہونے کے باوجود بلوچستان میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی۔  ملک بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالے دوسرے بڑے صوبہ بلوچستان میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مالی سال 19-2018 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گیس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا صوبہ ہونے کے باوجود بلوچستان میں ایک انچ بھی گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی۔مالی سال 19-2018 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کے 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد کنکشن دیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…