جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کا پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاریکروڑوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اینٹی کرپشن کا پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری۔مختلف شہروں میں کاروائی کر کے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی جانب سے پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے

تمام ریجنل افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں۔ان کی ہدایات پر عمل کرنے ہوئے اینٹی کرپشن کے تمام ریجنز میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گی ہیں۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے گرین ٹاؤن کے علاقے موضع بھاگڑیاں میں50 کروڑ روپے مالیت کی40 کنال انتہائی قیمتی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔ واگزار کروائی گئی زمین  محکمہ اوقاف کی ملکیت تھی۔قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں  اینٹی کرپش لاہورB نے 2کووڑ 80لاکھ روپے مالی کی28 کنال سرکاری اراضی متصل خانقاہ پیر قلندر شاہ موضع بھٹے وڈھ تحصیل مریدکے ناجائز قابضین سے واگزار کروائ۔اور سرکاری اراضی پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں اسی  طرح اینٹی کرپشن فیصل آباد نے 60کروڑ روپے مالیت کی 104کنال 16مرلے انتہائی قیمتی آراضی واقع باء پاس فیصل آباد ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کی۔ ساہیوال میں 2کروڑ 21لاکھ روپے مالیت کی 130کنال 3مرلے اراضی وقع موضع ٹھاکر سنگھ والا تحصیل دیپالپو،سرگودھا ریجن میں مین میانوالی روڈ پر 33مرلے کمرشل اراضی مالیتی 5کروڑ روپے ناجائز قابضین سے واگزار کرواء گئی۔اینٹی کرپشن بہاولپور نے 3کروڑ 50 لاکھ مالیت کی 189کنال 5مرلے سرکاری زمین واقع چکنمبر 147/ BR رحیم یار خان واگزارکرواء بہاولپور میں 3کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی  189کنال 5مرلے سرکاری اراضی واقع 147\B رحیم یار خان اور،ڈیرہ غازی خان میں ایک کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی 840کنال اوردوسے آپریشن میں ایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی 38ایکڑ آراضی واقع سخی سرور واگزار کرواء گئی۔۔واگزار کروائی گئی تمام زمینیں متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…