ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم علاقے میں کورونا وائرس کا تناسب کم ہوکر3فیصد رہ گیا  64 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، مزید9 نئے کیس رپورٹ

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور ماتھیلو(این این آئی)ضلع گھوٹکی میں کورونا  وائرس کا تناسب کم ہوکر3فیصد رہ گیا، 64 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، مزید9 نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 1071 اور صحتیاب افراد کی تعداد 1908 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری سیمپلنگ کی مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 324 لوگوں کے سیمپل لئے تھے جن کے نتائج کے مطابق 9 افراد میں کورونا وائرس پازیٹو آگیا ہے جبکہ 315 لوگوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 9 لوگوں میں سے 4 تحصیل گھوٹکی، ایک ڈہرکی، ایک خانگڑہ اور 3 اوباوڑو کے رہائشی ہیں، اسی طرح تحصیل گھوٹکی میں اس وقت مریضوں کی مجموعی تعداد 285، میرپور ماتھیلو میں 241، اوباوڑو میں 248، ڈہرکی میں 100 اور تحصیل خانگڑہ میں 197 ہوگئی ہے. یاد رہے کہ اس وقت تک ضلع میں کورونا وائرس کے کل 2991 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 64 فیصد 1908 افراد صحتیاب ہوچکے اور 0.5 فیصد 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1071 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…