پاکستان میرا دوسرا گھر، میں عورت یا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے کسی کی ہمدردی نہیں چاہتی،سنتھیا رچی کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

21  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) عدالت نے قذف آرڈیننس کیس میں امریکی شہری سنتھیا رچی کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی پی رہنما رحمان ملک کی سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈیننس پرسماعت ہوئی جس میں سنتھیارچی کے وکیل نے ضمانتی مچلکے پاکستانی روپوں میں جمع کرانے کی درخواست کی۔

عدالت نے سنتھیا رچی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 30 ہزار کے مچلکے عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔سنتھیا رچی نے درخواست قذف آرڈیننس پرپورا نا اترنے پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شکایت کنندہ قذف آرڈیننس کے مطابق ’محسن‘ نہیں قرار دیا جاسکتا اور جو شخص محسن قرار نا دیا جا سکے وہ قذف کا کیس نہیں کرسکتا۔اس موقع پر رحمان ملک کے وکیل نے کہا کہ سنتھیا رچی عدالتی حکم کے باوجود مسلسل بدنامی پرمبنی مواد پوسٹ کررہی ہیں، ان کے بدنامی پرمبنی مواد پوسٹ کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ کیا جائے۔دورانِ سماعت جج نے سنتھیا سے سوال کیا کہ آپ کو پاکستان میں ویزا کا کوئی مسئلہ ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے پاکستان میں ویزے کا کوئی مسئلہ نہیں،بعد ازاں عدالت نے جمع کرائی گئی درخواستوں پر سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنتھیا رچی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، میں عورت یا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے کسی کی ہمدردی نہیں چاہتی، مجھے عدالت سے غیر جانبدارانہ کارروائی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 31 اگست کے بعد ویزے میں توسیع کراؤں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…