ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی،تہلکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 20  جولائی  2020 |

لاہور (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی جان پنجاب کے طوطے میں پھنسا لی ہے۔ مائنس ون نہ ہوا تو مائنس آل کی طرف ہی حالات چلے جائیں گے۔ حالات کا اس نہج تک پہنچنا زیادہ دیر نہیں لے گا۔ جمہوریت کی بنیاد پر مینڈیٹ عوام اور ریاست کی فلاح، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ملتا ہے

جمہوریت کا یہ بھی حسن ہے کہ حکومت نہ چل پا رہی ہو، بحران خوفناک شکل اختیار کر رہے ہوں تو حکومتیں از خود مستعفی ہوتی ہیں اور نئے مینڈیٹ کے لیے ووٹرز سے رجو ع کیا جاتاہے۔ منصورہ میں کشمیری اور سیاسی کارکنان کے و فد سے ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں دوہری شہریت رکھنے والے افراد کا بینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ صدر، وزیراعظم، گورنر ز، وزرائے اعلیٰ اور ممبران پارلیمنٹ آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں جبکہ دوہری شہریت والے یہ منصب نہیں لے سکتے اس لیے کہ کسی دوسر ے ملک کی شہریت والے کو پہلی شہریت ختم کرنا ہوتی ہے اور اسی ملک کی وفاداری کا عہد کرنا ہوتاہے۔ تحریک انصاف ضد اور غلط تاویلوں کی بجائے دوہری شہریت کے حامل مشیروں، معاونین کو فارغ کرے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے چور دروازہ نہیں کھلی بحث کے ساتھ آئین میں گنجائش پیدا کی جائے اس کے علاوہ کوئی بھی اقدام ہمیشہ خلاف آئین ہی ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جموں کشمیر کے عوام کا آزادی، حق خود ارادیت اور پاکستان سے الحاق کا جذبہ و عزم بے مثال ہے۔ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ بھارتی ظلم، فاشزم اور انسان کشی کا راج ختم ہوگا۔ بھارتی تسلط کو برقرار رکھا گیاتو پورا خطہ عالمی استعماری ہاتھیوں کے جھگڑے کا مرکز بن جائے گا۔ عالم اسلام کشمیر کو فلسطین طرز کی تباہی کا شکار نہ ہونے دے۔ ملت اسلامیہ کو بحرانوں سے نجات کے لیے عالم اسلام کا متحد ہونا شاہ کلید ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…