جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

دہری شہرت معاملہ ،وفاقی وزیر فیصل ووڈا بڑی مشکل میں پھنس گئے ،الیکشن کمیشن نے اہم حکم جاری کردیا

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف مبینہ دہری شہریت چھپانے کے معاملے پر وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے بھی جواب طلب کرلیا ۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف مبینہ دہری شہریت چھپانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی ۔فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزاروں کو حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر آپ جواب جمع کرا کے دلائل دیں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگر فیصل واڈا کی جانب سے آئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں کو جواب جمع کرانے کے لیے 15 دنوں کی مہلت دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…