بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

دوہری شہریت کے خلاف بڑے دعوے کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کی اپنی آدھی کابینہ دوہری شہریت کی حامل نکلی،معاملہ انتہائی حساس قرار

datetime 19  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیروں اور خصوصی معاونین کی دہری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ، پاکستان پیپلزپارٹی نے سوالات اٹھاتے معاملے کو انتہائی حساس قرار دیدیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ دھری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹیڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا دھری شہریت کے

خلاف بڑے دعوی کرنے والے سلیکٹیڈ وزیراعظم کی اپنی آدھی کابینہ دھری شھریت کی حامل نکلی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے نااہل وزیراعظم دھری شہریت کے حامل کابینہ ارکان کے خلاف کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ بیرون ممالک  سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، دیگر ممالک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے والے پاکستان کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ اپوزیشن کو بیرون ملک جائیداد پر تنقید کرنے والوں کی اپنی اربوں روپے کی جائیداد نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ امریکی شہری معید یوسف کو قومی سلامتی سمیت حساس معاملات تک رسائی دینا انتہائی تشویشناک عمل ہے، وزیراعظم کے پٹرولیم کے مشیر ندیم بابر کی پٹرولیم کمپنیز میں شیئرز ہونا مفادات کا تصادم ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ دو نہیں ایک پاکستان کا دعوی کرنے والوں نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئی ارب پتی دھری شہریت ارکان کو لاکر کابینہ میں شامل کیا، ارب پتی کابینہ ارکان کا غریب عوام کے ساتھ کوئی سرو کار نہیں بلکہ مافیاز کے ساھ گٹھ جوڑ ہے، حالیہ رپورٹ نے پیپلزپارٹی کے خدشات کو درست ثابت کردیا ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ دھری شہریت اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، مشیروں کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سلیکٹیڈ وزیراعظم بے نقاب ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…