جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے مابین معاہدہ منظر عام پر آگیا،اہل کراچی پر ظلم اور کے الیکٹرک پر نوازشات کی بارش

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے مابین ایک معاہدہ سامنے آیا ہے جس میں کے الیکٹرک کو ہر قسم کے خسارے سے بری الذمہ قرار دیا گیا اور اربوں روپے کے بقایا جات بھی معاف کر دیے گئے۔ترمیمی معاہدے 2009کے تحت پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کے ذمے31ارب روپے کے بقایاجات معاف کیے جس میں کے الیکٹرک ہر قسم کے خسارے سے بری الذمہ قرار پائی گئی۔ کے الیکٹرک کے تمام بقایاجات حکومتی خسارہ قرار دے کر معاف کیے گئے جبکہ معاہدے میں کمپنی کی بینکوں کو ادائیگیوں کی گارنٹی بھی حکومت نے اٹھا لی۔ترمیمی معاہدے

میں کمپنی کو ملکی قوانین سے متصادم آرڈر پاس کرنے کا بھی اختیار ملا۔ معاہدے میں صاف لکھا ہے کہ کمپنی درخواست دے تو ملکی قوانین سے متصادم آرڈرز کے حوالے سے حکومتی ادارے بھرپور معاونت کریں گے۔ معاہدے کے تحت کمپنی سہ ماہی رپورٹ فراہم کرنے کی پابند تھی۔اسی معاہدے میں ہی وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ سے دینے کی شق شامل کی گئی، جو آج بڑھ کر 850 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ترمیمی معاہدے پر اس وقت کے سیکریٹری پاور اور سی ای او کے الیکٹرک کے دستخط موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…