پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

اتنے فیصد کام شہباز شریف نے مکمل کیا، نام نہاد وزیراعظم پراجیکٹ کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دیتے رہے،لیگی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو بھی سنا ڈالیں

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس نے پچھلے دو سال میں پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی،وزیراعظم نے ایسے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا ستر فیصد کام میاں شہباز شریف نے مکمل کر دیا تھا،نام نہاد وزیراعظم پراجیکٹ کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دیتے رہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،

کاش آپ شہباز شریف کے پراجیکٹس کو ہی چلا لیتے تو بہتر ہو،آپکا اپنا ویژن کیا ہے؟ عوام کو بتائیں؟آٹا،چینی،پٹرول کی قلت اپکا ویژن ہے،عمران خان کے بیانات موجود ہیں دوہری شہریت والے جب کابینہ میں ہوں تو لوٹ مار کا سبب بنتے ہیں،کل کو یہ لوگ کسی ملک بھاگ جائیں تو کون ذمہ دار ہو گا؟،مسلم لیگ ن کے دو سینٹر ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو دوہری شہریت کیس میں نااہل کیا گیا،فیصل واڈا کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں انکو نااہل کیوں نہیں کیا جاتا؟تمام تر مسائل کا ذمہ دار عمران نیازی ہے۔اتوار کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز نام نہاد وزیراعظم پاکستان نے لاہور کا دورہ کیا،وزیراعلی پنجاب جناب وسیم اکرم کی کارکردگی کو سراہا گیا،پنجاب میں گورننس اور کارکردگی کو سراہا گیا انہوں نے کہاکہ وزیر جنگلات کو واپسی سے پہلے ہی فارغ کر دیا گیا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایسے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا ستر فیصد کام میاں شہباز شریف نے مکمل کر دیا تھا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ نام نہاد وزیراعظم پراجیکٹ کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دیتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی حکومت نے 2014-18 کے دوران پراجیکٹ پر متعدد کام مکمل کر چکے تھے۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ ایک روز قبل ایک ڈھونگ رچایا گیا اور عوام کی انکھوں میں دھول جھونکی گئی۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ اچھی بری وہ چیز ہوتی ہے جو موجود ہو،جس میں اہلیت ہی نہ ہو اچھی بری کا

نام کا سوال ہی بچتا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ عثمان بزدار کے حوالے سے افواہوں کو دبانے کے لیے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا،اگر اپ عثمان بزدار سے اس پراجیکٹ پر کوئی سوال پوچھ لیتے تو جواب،آئیں باہیں شائیں ہی آتے۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ وسیم اکرم پلس نے پچھلے دو سال میں پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ کاش آپ شہباز شریف کے پراجیکٹس کو ہی چلا لیتے تو بہتر ہوتا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ شہباز شریف نے تین میٹرو

بس بنائی،آپ سے ایک بی ار ٹی نہیں بن سکی۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ آپ لاہور سکھر موٹروے کامیاب نوجوان پروگرام اور دیگر پراجیکٹس کے نام بدل کر اپنی جماعت کے جھنڈے لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ آپکا اپنا ویژن کیا ہے؟ عوام کو بتائیں؟آٹا،چینی،پٹرول کی قلت اپکا ویژن ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر مسائل کا زمہ دار عمران نیازی ہے۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ چینی اسیکنڈل کا زمہ دار جہانگیر ترین ہے اسکو

راتو رات لندن بھگا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لگ بھگ سو ارب کا فائدہ جہانگیر ترین کو پہنچایا گیا،آئل کمپنیز کا منافع ستر سے سو فیصد پہنچایا گیا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ ٓاٹا بائیس سو روپے مل رہا ہے جبکہ حکومت کا ریٹ 1400 روپے ہیں۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ عمران خان کے بیانات موجود ہیں دوہری شہریت والے جب کابینہ میں ہوں تو لوٹ مار کا سبب بنتے ہیں،کل کو یہ لوگ کسی ملک بھاگ جائیں تو کون ذمہ دار ہو گا؟۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جہانگیر ترین خاموشی سے بھاگ گئے،ویسے ہی باقی بھی بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تو جہانگیر ترین کو بھی نہیں روکا کیا باقیوں کو روکیں گے،جس شخص نے دوہری شہریت لی ہے اس نے اس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ کابینہ میں بیٹھے لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے پاس شہریت نہیں ہم صرف وہاں کی رہائشی ہیں۔عطااللہ تارڑ نے کہاکہ یہ وہی لوگ ہیں جن کو کہا گیا تھا بیرون ملک پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دو سینٹر ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو دوہری شہریت کیس میں نااہل کیا گیا،فیصل واڈا کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں انکو نااہل کیوں نہیں کیا جاتا۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ شہباز شریف کی بیماری کے باوجود نیب انکو بلاوجہ تنگ کر رہا ہے۔عطااللہ تارڈ نے کہاکہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بلاول بھٹو نے جب بھی رابطہ کیا انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…