بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ ،4مسافرموقع پر ہی جاں بحق، 2 ہسپتال پہنچ کر چل بسے

datetime 19  جولائی  2020 |

نواب شاہ(این این آئی)قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں  6 مسافر جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہارہ پر قاضی احمد بائی پاس چوک پر کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو

سول ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…