اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کی بات وہ کرے جس کی تھوڑی بہت کریڈیبلٹی ہو ، پاکستان پیپلز پارٹی کی تھوڑی سی بی کریڈ بیلٹی نہیں ہے ، وہ کرپشن کی بات کرےتو اچھی لگتی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر لگائے الزامات پر کہنا تھا کہ علیمہ خان کا کی کاٹن اینڈ کاٹن کی ایک کمپنی ہے ، وہ ایکسپورٹ کا بزنس کرتیں انہیں دبئی سے ڈھائی کروڑ کی پیمنٹ وصول ہوئی تو انہوں نے امریکا میں فلیٹ خریدا ،جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچا تو چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ آپ کو اپنے گوشواروں میں یہ ظاہر کرنا چاہیے تھا جس پر علیمہ خان نے جرمانہ دیا اور کیس ختم ہو گیا ہے ۔ فوادچوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے۔ جس وقت فیصل واڈا نے اپنے گوشوارے جمع کرائے، آپکو اس وقت عدالت جانا چاہئے تھا لیکن آپکو مکا جنگ کے بعد یاد آیا۔ جنگ کے بعد جو مکا یاد آجائے وہ اپنے منہ پر مارنا چاہئے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے الزامات ایسے ہی ہیں کہ آٹا گوندھتے ہلتی کیوں ہو ؟۔