ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کے کتنے مشیراور معاون خصوصی دوہری شہریت اور کتنے اثاثے رکھتے ہیں؟ معروف صحافی کی چند دنوں میں غیر منتخب افراد کے جانے کی دھماکہ خیز پیشگوئی

datetime 18  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاونین خصوصی اورمشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں 15 معاونینِ خصوصی اور مشیروں میں سے 5 دہری شہریت اور دو گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاونین خصوصی اورمشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق پندرہ معاونین میں سے پانچ دہری شہریت کے حامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی

اوورسیززلفی بخاری دہری شہریت کے حامل نکلے۔ زلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔زلفی بخاری کے اثاثے کروڑوں پاؤنڈزہیں۔زلفی بخاری لندن میں 48لاکھ 50 ہزارپاؤنڈکی جائیدادکے بھی مالک ہیں،زلفی بخاری کے پاس بیرون ملک 5 کمپنیوں کے شیئرزہیں،زلفی بخاری کی اہلیہ کے پاس 5لاکھ پاؤنڈ کاسوناہے،زلفی بخاری اوراہلیہ کے پاکستان میں 24لاکھ روپے بینکوں میں موجودہیں،زلفی بخاری کے بیرون ملک بینکوں میں 17لاکھ پاؤنڈموجودہیں۔معاون خصوصی شہبازگل امریکی گرین کارڈہولڈرہیں۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل 11 کروڑ 85 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔ شہباز گل کے ذمے 2 کروڑ 42 لاکھ کے واجبات ہیں۔ موجودہ اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔ پاکستان میں ایک پلاٹ، فارم ہاؤس اور بیرون ملک ایک گھر کے مالک ہیں۔معاون خصوصی تانیہ ایدروس کینیڈااورسنگاپورکی شہریت کی حامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق معاون خصوصی معیدیوسف امریکاکے گرین کارڈ ہولڈرہیں، معیدیوسف وزیراعظم کے معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ہیں۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابرامریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔ معاون خصوصی پارلیمانی کوآرڈی نیشن ندیم افضل چن کی بھی دہری شہریت کے حامل ہیں،ندیم افضل چن کے پاس کینیڈاکی مستقل رہائش ہے۔ندیم بابرکے اثاثوں کی مالیت 2ارب 75کروڑ 28 لاکھ ہے –

معاون خصوصی شہزاداکبرکے اثاثوں کی مالیت سات کروڑ 23 لاکھ سے زائدہے۔جاری تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75کروڑ 68لاکھ سے زائد ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29کروڑ70لاکھ ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے اثاثوں کی ملکیت ایک کروڑ40لاکھ 48ہزار روپے ہے۔مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اہلیہ کے نام پر 50

لاکھ کی سرمایہ کاری شئیرز کی مد میں کررکھی ہے، اہلیہ کے نام پر92 لاکھ روپے کی تین گاڑیاں ہیں، ایک لاکھ روپے کے زرعی آلات جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے فرنیچر کے بھی مالک ہیں۔مشیر موسمیاتی تبدیلی نے اہلیہ کے نام پر 10 لاکھ 75 ہزار روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے، ملک امین اسلم وراثتی طور پر حاصل کی گئی 15 جائیدادوں کے مالک ہیں۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ

نشتر کے اکاوَنٹ میں 6لاکھ 47ہزار853روپے ہیں۔معاون خصوصی صحت ظفر مرزا 5 کرو ڑ70 لاکھ روپے کے مالک ہیں، معاون خصوصی کے پاس 2 کروڑ روپے مالیت کا گھر اور 3 کروڑ کے پلاٹس بھی ہیں، اہلیہ کے پاس 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی ہیں۔معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں زرعی اراضی اور کارروبار کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ غیر منتخب لوگوں کی بڑی تعداد جلد چلی جائے گی اور جن مشیران یا معاون خصوصی کو عمران خان ضروری سمجھتے ہیں وہی چار پانچ باقی رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو عمران خان خود بھیجیں گے یا پھر وہ قانونی طریقے سے چلے جائیں گے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بس چند دنوں میں یہ غیر منتخب افراد چلے جائیں گے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…