بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عام آدمی آٹے کیلئے پریشان تو دوسری جانب محکمہ خوراک کی نااہلی، گوداموں میں پڑی گندم خراب ہونے لگی،افسوسناک انکشاف

datetime 18  جولائی  2020 |

فیصل آباد (آن لائن)آٹا چکی اونر ایسو سی ایشن فیصل آباد کے سینیئرنائب صدر حاجی محمد سلیم،نائب صدر میاں ممتاز احمد نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کی نااہلی سے سرکاری گوداموں کے باہر وافر مقدار میں پڑی سرکاری گندم بارش سے تبا ہ ہو رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔غریب عوام کو خراب گندم سیل کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیٹ اور معدے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں محکمہ خوراک کا ڈی ایف سی عوام دشمن پالیسیوں

پر عمل پیرا ہے۔پنجاب حکومت اور محکمہ خوراک تنگ دست مہنگائی کی ستائی عوام کو زندہ در گور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔آٹا چکی مالکان کا سرکاری گندم کوٹہ بند ہونا افسوس ناک ہے اسی لئے عام آدمی کو70روپے میں خریدنا پڑ رہا ہے۔ تبدیلی سرکار کی حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ قلت اور بحران کا شکار ہو جاتی ہے۔ یہ کیسی تبدیلی آٰٗ ئی ہے جو عوام کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ غریبوں کی فریاد کون سنے گا،آٹا سستا کب ہو گا؟ عمرانی حکو مت کے نوٹسزعوام کے لئے وبال جان ہیں۔ 80 فیصد سے زائد چکیاں بند ہو چکی جن کیء وجہ سے مالکان اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،آٹا چکی ایسو سی ایشن کے معاملات آخر کب طے پائیں گے؟ دیسی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ خوراک کی جانب سے روزانہ 500کلو گرام گندم سرکاری ریٹ پر آٹا چکیوں کو فراہم کی جاتی تھی جو کے اب قلت کا شکار ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100روپے فی من سے تجاوز کرنے کی وجہ سے آٹا چکیوں پر فروخت ہونے والے دیسی آٹے کی قیمت 70روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کر گئی ہے،آخر غریب عوام کہاں سے روٹی کھائیں؟َ سینیئرنائب صدر حاجی محمد سلیم،نائب صدر میاں ممتاز احمد نے کہا ہے کہ خدا کے لئے غریب عوام پر تبدیلی سرکار کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ترس کھائیں چکی مالکان کا سرکاری گندم کوٹہ فوری بحال کیا جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…