ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں عام انتخابات کا قوی امکان،بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے، ن لیگ نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 18  جولائی  2020 |

شیخوپورہ (آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و ایم این اے ر انا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات کے انعقاد کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے حکومت مرکز اور صوبہ میں مکمل طور پر مافیا ز کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ خود حکومت مافیاز کے زیر اثر ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مرکز کے بعد پنجاب میں

حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے انکی نالائقی و نا اہلی اور نا تجربہ کاری سے ملک دن بدن نیچے جارہا ہے ا ب اپوزیشن انہیں مزید پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے ساتھ مزید کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، بڑی عید کے بعد بڑے فیصلے ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز لیگ کے نومنتخب ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر نواز لیگ کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے و دیگر رہنما موجود تھے، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ بزدار حکومت وزیر اعظم عمران خان کے بار بار اعتماد کے باوجود اپنی کارکردگی نہیں دکھا سکی جس سے صوبے کا بیڑا غرق ہوچکا ہے جس کا ذمہ دار خود سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویڑن ہی نہیں ہے فقط بلند و بانگ دعوؤں اور وعدوں سے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی مافیا کا ایک سرغنہ بیرون ملک اور دوسرا وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھا ہے ایسے میں ملک کسی بھی طور پر درپیش مسائل مشکلات اور بحرانوں کی دلدل سے باہر نہیں آسکتا، وزیر اعظم جنگلات کو آباد کرنے اور عوام کے آباد علاقوں کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس وقت ملک کو درختوں کی نہیں بلکہ نیک بخت لوگوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بدستور پھیل رہا ہے میڈیا کوریج کنٹرول کرنے

سے یہ پینڈیمک ختم نہیں ہوگا ایس او پیز پر عملدر آمد میں حکومت ناکام ثابت ہوئی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کیلئے قونصل تک رسائی کے حوالے سے خود آرڈیننس جاری کیا ہے اگر نواز لیگ ایسا کرتی تو پھر کیا ہوتا؟، انہوں نے کہا کہ اب بلدیاتی انتخابات کی نہیں بلکہ عام انتخابات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتیں فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے ایک پیج پر جمع ہورہی ہیں بڑی عید کے بعد انشاء اللہ بڑے فیصلے ہوں گے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…