لاہور( این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ’’کپتا ن کا اعتماد بزدار ‘‘کا ہیش ٹیگ3 گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ہزاروں لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پنجاب کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے ا ور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کر کے پنجاب کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو صوبے میں آٹے اورگندم کی صورتحال ،انسداد کرونا ء بارے اقدامات پربھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبو ں پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ۔وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انسداد کرونا کے لئے بہترین کام کیا ۔