اسلام آباد (این این آئی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھا ،عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ پر فیصلہ مسلط کریں ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھا ،عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ پر فیصلہ
مسلط کریں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بزدلی سے مودی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ، کلبھوشن کے معاملے پر خاموشی سے آرڈیننس جاری کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کا صدر یا وزیراعظم ایسا فیصلہ کرتا تو ملک دشمن قرار پاتا ، عمران خان کی من مانی سے لاڈلے ہونے کا تاثر مضبوط ہوتا ہے ،خدشہ ہے احسان اللہ احسان کی طرح کلبھوشن کو بھی فرار کرایا جائے گا۔