بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی حکومت نے پی آئی اے کو دفن کر دیا،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی سے استعفے کا مطالبہ

datetime 17  جولائی  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوا بازی غلام سرور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پی آئی اے کو دفن کر دیا ہے، حکومت نے پائلٹ کا ملبہ (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی مگر حکومت اپنی اس کوشش میں ناکام رہی، ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ

کچھ قوتوں نے پاکستان کے عوام پر ایسے ٹولے کو مسلط کر دیا ہے جس نے عوام کو مایوس کیا ہے اور اس ٹولے نے عوام کو مہنگائی اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے تھے جبکہ پائلٹوں کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں تکبر، انتقام اور نفرت کی پالیسی کے تحت حکمرانی کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے سے پاکستانی پائلٹس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مافیا اب آپ کے ساتھ ہے اور مافیا ایک رکن کو آپ نے باہر بھیج دیا ہے، 2017ء میں انکوائری کمیشن سے متعلقہ قانون میں ترمیم کی گئی تھی اور اس ترمیم کے بعد چینی، گندم، پٹرول بحرانوں کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا حکومت کا کام تھا، آج چینی 90 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، چینی کی قیمت میں خود ساختہ اضافے کا ریکارڈ باقاعدہ موجود ہے، انہوں نے کہا کہ جب مافیا آپ پر لگائے گا تو مافیا وصول بھی کرے گا، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں چینی 53 روپے فی کلو تھی اور آج 20 کلو آٹے کے تھیلا 1170 روپے میں مل رہا ہے، انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھا رہا ہے اور اس بحران سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیل سکتی ہے، حکومت نیب کو اپنے گھٹیا مقاصد کے لئے گھٹیا طریقے سے استعمال کرنے کے بجائے اپنی گورننس کی طرف توجہ دے جو بالکل نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ نے نیب پر الزام عائد کیا کہ نیب ایم پی ایز کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو جا کر ملیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیب کے تمام کیسز کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ نیب حکومت ہتھیار بن چکا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…