جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کم گو عثمان بزدار باتوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں،بین الاقوامی سطح پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین گورننس کا اعتراف

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بین الاقوامی اخبار’’ گلف نیوز‘‘ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی بہترین گورننس کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کم گو عثمان بزدار باتوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں-عثمان بزدار باتیں کم اور کام زیادہ کی عملی تفسیر ہیں-وزیر اعلی پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات رات ایک کیے ہوئے ہیں-عثمان بزدار کے ٹوئٹس پنجاب کی ترقی کے لئے ان کی جہد مسلسل کی گواہی دے رہے ہیں-

گلف نیوز نے وزیر اعلی پنجاب کے کرونا وائرس کے دوران کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں بروقت توسیع کی۔کارو بار کے لئے پنجاب میں بغیر کسی مشکل کے الیکٹرانک این او سی جاری کیے جا رہے ہیں۔ای گورننس اصلاحات کے نفاذ کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔گلف نیوز نے عثمان خان بزدار کی عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے-21 2020 کی پالیسی کی بھی تعریف کی اور لکھا کہفلور مل مالکان کو حکومت کی جانب سے گندم دینے سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے گا۔بزدار حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں بھی پیش پیش ہے- صوبے کی جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا بہترین فیصلہ ہے۔وزیر اعلی پنجاب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے ہر لمحہ باخبر رہتے ہیں۔گجرات جیل واقعہ اور شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے حادثے بارے فوری کارروائی کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مختلف اوقات میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بغیر پروٹوکول کے دورے بھی کرتے ہیں۔عثمان بزدار نے داتا گنج بخش ہجویری ؒپناہ گاہ اور پنجاب پولیس سپیشل برانچ آفس کا رات گئے دورے کرکے معائنہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب اپنی خاص نگرانی میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی تعمیر کا جائزہ گڈ گورننس کی روشن مثال ہے۔

سردار عثمان خان بزدار صرف باتیں ہی نہیں بلکہ حقیقتا کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں قائم ہونے والے سیکرٹریٹ کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شفافیت کی پالیسی کے تحت کرونا کے لئے مختص فنڈز کی تفصیلات بھی ٹوئٹ کیں۔وزیر اعلی پنجاب ہر طرح سے شفافیت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔عثمان خان بزدار نے ریسکیورزکے لیے خصوصی شہید پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیراعلی کی ٹویٹس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بزدار حکومت عوام کی خدمت کے لیے لیے جانفشانی سے مصروف عمل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…