جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے،حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کوششوں کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی جواز نہیں مل رہا ، آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور ایک دوسرے کو مفاد پرستی اورمصلحت پسندی کے طعنے دئیے جارہے ہیں ،سابقہ حکومت نے دیا میربھاشا ڈیم پر

صرف زبانی جمع خرچ کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عملی پیشرفت کی ہے ، زراعت کے شعبے میں انقلا ب لانے کیلئے قومی ایمر جنسی پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور کسانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ منفی سیاست کو خیر بادکہہ کر ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس کی ساکھ بحال ہو سکے ۔ قوم پوچھتی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا کیا ہے ، اپوزیشن میں قیادت کے حوالے سے جنگ چھڑی ہوئی ہے اور کوئی کسی کی قیادت میں آنے کیلئے تیار نہیں، آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد ملک و قوم کی بہتری نہیں صرف اپنے اپنے مفادات کے گرد حصار قائم کرنا ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کیا اپوزیشن کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتوںپر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے آگاہ نہیں اور حکومت پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انشااللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورمشکلات کے باوجود ملک کو بحرانوں سے باہر نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے میں ریسرچ ،فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے قومی منصوبے پر عمل پیرا ہے اور انشا اللہ ہم زراعت میں انقلاب برپا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…