میرٹ کے خلاف بھرتیوں کا انکشاف، حکومت نے خود ہی میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

14  جولائی  2020

لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور کے 105 سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے اپنے ہی تیار کردہ میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور ان سکولوں میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے حوالے سے ایک بھرتی کے عوض غیر قانونی معاوضہ ساڑھے 3 لاکھ روپے طے کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی پر مذکورہ بھرتیوں کی مد میں صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کو دس دس ملازمین

بھرتی کروانے کے مبینہ کوٹے کے اجراء کا الزام عائد ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کے جانب سے امیدواروں کے ناموں کی پرچیاں بھجوانے کی وجہ سے بغیر سفارش آنے والے امیدواروں میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے اور امیدواروں نے بھرتی کے لئے انٹرویو دینے کی بجائے واپس گھروں کو جانے کی ترجیح دی ہے جبکہ مذکورہ سرکاری سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ انہوں نے میرٹ کے برخلاف کوئی بھرتی نہیں کی نہ ہی سربراہ سکولز کو وزراء اور ارکان اسمبلی کی چٹوں کے مطابق بھرتی کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…