جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کا بیٹا بھی کرونا سے متاثر، ہسپتال میں گزرے دنوں سے متعلق خود بھی کھل کر بول پڑے، مریضوں کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ،وقت آگیا ہے ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

منگل کو اپنے بیان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ میں میڈیا کی وساطت سے تمام کرم فرماؤں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کیلئے خیر سگالی اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہاکہ میری تمام ہم وطنوں سے گذارش ہو گی کہ گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر علامات محسوس ہوں تو تاخیر نہ کریں فوری طور پر طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے جب ابتدائی طور پر علامات محسوس ہوئیں تو میں نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دئیے تاکہ میری وجہ سے کوئی اور اس مرض کا شکار نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ فوری طور پر ٹیسٹ ہو جانے کے باعث اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب میری طبیعت بتدریج سنبھلنے لگی ،مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ،میں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس کرونا وبا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں ان کی عظمت کا اعتراف کرتا ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں جس طرح سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے میرا خیال رکھا میں تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ میں الحمد للہ گھر منتقل ہو چکا ہوں اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں اور اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔ دوسری جانب ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…